فینٹینائل

فینٹینائل
طبی معلومات
تلفظ/ˈfɛntənɪl/ or /ˈfɛntənəl/
تجارتی نامActiq, Duragesic, Fentora, others
اے ایچ ایف ایس/Drugs.comMonograph
MedlinePlusa605043
معلومات
حمل
زمرہ
  • AU: C
  • US: C (Risk not ruled out)
انحصار
ذمہ داری
High
راستےBuccal, epidural, IM, IT, IV, sublingual, skin patch
Drug classOpioid
قانونی حیثیت
قانونی حیثیت
دوا کے جزب و تقسیم کے مطالعہ کی معلومات
حیاتی اثر پذیری92% (transdermal)
89% (intranasal)
50% (buccal)
33% (ingestion)
100% (intramuscular)/> 55% (inhaled)
پروٹین بائنڈنگ80–85%
تحولLiver, primarily by CYP3A4
Onset of action5 minutes
Biological half-lifeIV: 6 mins (T1/2 α)
1 hours (T1/2 β)
16 hours (T1/2 ɣ)
Intranasal: 6.5 hours
Transdermal: 20–27 hours
Sublingual/buccal (single dose): 2.6–13.5 hours
Duration of actionIV: 30–60 minutes
ExcretionMostly urinary (metabolites, <10% unchanged drug)
شناخت کنندہ
  • N-phenyl-N-propanamide
ECHA InfoCard100.006.468
کیمیائی و طبعی معلومات
فارمولاC22H28N2O
مولر کمیت336.48 g·mol−1
سہ رخی ماڈل (Jmol)
Density1.1 g/cm3
نقطۂ پگھلاؤ87.5 °C (189.5 °F)
  • O=C(CC)N(C1CCN(CC1)CCc2ccccc2)c3ccccc3
  • InChI=1S/C22H28N2O/c1-2-22(25)24(20-11-7-4-8-12-20)21-14-17-23(18-15-21)16-13-19-9-5-3-6-10-19/h3-12,21H,2,13-18H2,1H3 YesY
  • Key:PJMPHNIQZUBGLI-UHFFFAOYSA-N YesY
  (تصدیق کریں)

فینٹینائل ، جسے فینٹینیل بھی کہا جاتا ہے، ایک افیون کے خواص رکھنے والا مادہ ہے جس کا استعمال درد کی دوا کے طور پر نیز دیگر دوائیوں کے ساتھ بے ہوش کرنے کی دوا یعنی اینستھیزیا میں کیا جاتا ہے۔ فینٹینائل کو بطور تفریحی نشہ بھی استعمال کیا جاتا ہے، اکثر ہیروئن یا کوکین کے ساتھ ملا کر۔ اس کا اثر فوری شروع ہوتا ہے اور اس کے اثرات عام طور پر دو گھنٹے سے کم برقرار رہتے ہیں۔ شعبہ طب میں، فینٹینائل کوٹیکے ، ناک کے اسپرے ، جِلد پر لگانے والے پیچ کے ذریعے استعمال کیا جاتا ہے یا لوزینج یا گولی کی شکل میں گال میں رکھ کرگھُلاتے ہوئے (ٹرانس میوکوسل) استعمال کیا جاتا ہے ۔

عام ضمنی اثرات میں قے ، قبض ،غنودگی، بے چینی، فریب نظر اورجسمانی حرکات و توازن پر قابو نہ رکھ پانے کے باعث چوٹ لگنا شامل ہیں۔ شدید نوعیت کے ضمنی اثرات میں سانس میں کمی (سانس پھولنا)، سیروٹونن سنڈروم ، بلڈ پریشرکم ہو جانا ، اس کا عادی ہو جانا یا کومامیں چلے جانا شامل ہو سکتے ہیں۔ فینٹینائل بنیادی طور پراعصاب پر μ-افیون کے اثرات طاری کرنے والے خلیوں کو فعال کرتا ہے۔ یہ مارفین سے تقریباً 100 گنا زیادہ طاقتو رہے اور اس کے کچھ مماثل جیسے کارفینٹینائل لگ بھگ 10,000 گنا زیادہ طاقتور ہیں۔

فینٹینائل کو پہلی بار پال جنسین(Paul Janssen) نے 1960 میں بنایا تھا اور اسے 1968 میں ریاستہائے متحدہ میں طبی استعمال کے لیے منظور کیا گیا تھا ۔ 2015 میں، دنیا بھر میں اس کی 1,600 کلوگرام (3,500 پونڈ) مقدار نگہداشت صحت کے لیے استعمال کی گئی۔ 2017 میں ، فینٹینائل، ا دویات میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا مصنوعی افیونی خواص کا حامل مادہ تھا۔ کینسر کے درد کے لیے استعمال ہونے والے فینٹینائل پیچز عالمی ادارہ صحت کی لازمی ادویات کی فہرست میں شامل ہیں۔ 2016 میں، فینٹینائل اور دیگر مماثل، امریکا میں منشیات کے حد سے زیادہ استعمال سے ہونے والی اموات کی سب سے عام وجہ تھے، یہ 20,000 سے زائد اموات کا باعث بنے جو افیون کے خواص رکھنے والی اشیاء سے ہونے والی تمام اموات کا لگ بھگ نصف بنتا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر اموات غیر قانونی طور پر بنائے گئے فینٹینائل کی وجہ سے ہوئیں۔

100 مائکروگرام کی ایک شیشی کی ترقی پذیر ممالک میں اوسط تھوک قیمت 2015 میں 0.66 امریکی ڈالر تھی ۔ 2017 میں، اسی مقدارکی ریاستہائے متحدہ میں قیمت 0.49 امریکی ڈالر تھی۔ 2020 میں امریکا میں، 800 ایم سی جی کی گولی، لوزینج سے 6.75 گنا زیادہ مہنگی تھی۔ 2017 میں، یہ ریاستہائے متحدہ میںسب سے زیادہ تجویز کی جانے والی ادویات میں 250 ویں نمبر پر تھی جس کو 1.7 ملین سے زیادہ نسخوں میں تجویز کیا گیا۔

حوالہ جات

  1. ^ ا ب Clinically Oriented Pharmacology (2 ایڈیشن)۔ Quick Review of Pharmacology۔ 2010۔ صفحہ: 172 
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ "Fentanyl, Fentanyl Citrate, Fentanyl Hydrochloride"۔ The American Society of Health-System Pharmacists۔ 14 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 دسمبر 2017 
  3. "Guideline for administration of fentanyl for pain relief in labour" (PDF)۔ RCP۔ 04 مارچ 2016 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اکتوبر 2015۔ Onset of action after IV administration of Fentanyl is 3–5 minutes; duration of action is 30–60 minutes. 
  4. Kathy Bonewit-West، Sue A. Hunt، Edith Applegate (2012)۔ Today's Medical Assistant: Clinical and Administrative Procedures (بزبان انگریزی)۔ Elsevier Health Sciences۔ صفحہ: 571۔ ISBN 9781455701506۔ 28 جولا‎ئی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اگست 2020 
  5. "Fentanyl Drug Overdose"۔ CDC Injury Center۔ 29 August 2017۔ 15 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 دسمبر 2017 
  6. "tablets"۔ 31 جولا‎ئی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  7. "Fentanyl Side Effects in Detail - Drugs.com"۔ Drugs.com۔ 16 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جون 2018 
  8. "Commission on Narcotic Drugs takes decisive step to help prevent deadly fentanyl overdoses"۔ Commission on Narcotic Drugs, United Nations Office on Drugs and Crime۔ 16 March 2017۔ 20 مارچ 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2017 
  9. Narcotic Drugs Estimated World Requirements for 2017 Statistics for 2015 (PDF)۔ New York: United Nations۔ 2016۔ صفحہ: 40۔ ISBN 978-92-1-048163-2۔ 22 اکتوبر 2017 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 دسمبر 2017 
  10. "Fentanyl And Analogues"۔ LverTox۔ 16 October 2017۔ 07 جنوری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 دسمبر 2017 
  11. World Health Organization (2019)۔ World Health Organization model list of essential medicines: 21st list 2019۔ Geneva: World Health Organization۔ hdl:10665/325771Freely accessible۔ WHO/MVP/EMP/IAU/2019.06. License: CC BY-NC-SA 3.0 IGO 
  12. "Overdose Death Rates"۔ National Institute on Drug Abuse۔ 15 September 2017۔ 13 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 دسمبر 2017 
  13. "Fentanyl Drug Overdose"۔ CDC۔ 21 December 2018۔ 15 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2019 
  14. "Single Drug Information"۔ International Medical Products Price Guide۔ 15 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 دسمبر 2017 
  15. "NADAC as of 2017-12-13"۔ Centers for Medicare and Medicaid Services۔ 14 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 دسمبر 2017 
  16. "Fentanyl Buccal"۔ 31 جولا‎ئی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  17. "Fentanyl Citrate Generic Actiq"۔ GoodRx۔ 31 جولا‎ئی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مئی 2020 
  18. "The Top 300 of 2020"۔ ClinCalc۔ 12 فروری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اپریل 2020 
  19. "Fentanyl - Drug Usage Statistics"۔ ClinCalc۔ 11 اپریل 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اپریل 2020